حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید مرتضی مطہری کی شریک حیات محترمہ اعظم (عالیہ) روحانی نے اس دارفانی کو الوداع کہا۔
بیت شہید مرتضیٰ مطہری (رہ) نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
تمام مومنین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شہید آیت اللہ مرتضی مطہری کی اہلیہ، آج شب جمعہ اور شب ولادت امام حسین علیہ السلام اس دارفانی سے کوچ کر گئیں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آیت اللہ مطہری کی اسلام کے تئیں بے شمار خدمات مرحومہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی، مرحومہ خود علم و ادب سے تعلق رکھتی تھیں۔
مرحومہ کی تشییع جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بیت شہید مطہری